Duration 7:52

Waqt Hai Jald Aao Aey Aawaargaan e Dasht e Khaar وقت ہے جلد آؤ اے آوارگانِ دشتِ خار Jalsa Uk 2008 Malaysia

by MNR
274 watched
0
19
Published 15 Sep 2021

Urdu Poem/Nazm/Nazam Jalsa Slana UK 2008 Khilafat e Ahmadiyya Centenary صد سالہ جوبلی جلسہ سالانہ یو کے Waqt Hai Jald Aao Aey Aawaargaan e Dasht e Khaar وقت ہے جلد آؤ اے آوارگانِ دشتِ خار Kalam Hazrat Maseeh e Maud AS Voice Mohtaram Daud Ahmad Nasir Sahib. وقت ہے جلد آؤ اے آوارگانِ دشتِ خار اِک زماں کے بعد اب آئی ہے یہ ٹھنڈی ہوا پھر خدا جانے کہ کب آویں یہ دن اور یہ بہار اَے مکذّب کوئی اِس تکذیب کا ہے انتہا کب تلک تو خوئے شیطاں کو کرے گا اختیار مِلّت احمدؐ کی مالک نے ڈالی تھی بِنا آج پوری ہورہی ہے اے عزیزان دیار گلشنِ احمدؐ بنا ہے مسکن باد صبا جس کی تحریکوں سے سنتا ہے بشر گفتارِ یار ورنہ وہ ملّتؔ وہ رَہ ؔ وہ رسمؔ وہ دیں چیز کیا سایہ افگن جس پہ نورِ حق نہیں خورشیدوار دیکھ کر لوگوں کے کینے دل مرا خوں ہوگیا قصد کرتے ہیں کہ ہو پامال دُرِّ شاہوار ہم تو ہر دم چڑھ رہے ہیں اک بلندی کی طرف وہ بلاتے ہیں کہ ہوجائیں نہاں ہم زیر غار نورِ دل جاتا رہا اک رسم دیں کی رہ گئی پھر بھی کہتے ہیں کہ کوئی مصلح دیں کیا بکار راگ وہ گاتے ہیں جس کو آسماں گاتا نہیں وہ ارادے ہیں کہ جو ہیں برخلافِ شہریار ہائے مارِ آستیں وُہ بن گئے دیں کے لئے وُہ تو فربہ ہو گئے پر دیں ہوا زار و نزار اِن غموں سے دوستو خَم ہو گئی میری کمر مَیں تو مر جاتا اگر ہوتا نہ فضل کردگار اِس تپش کو میری وہ جانے کہ رکھتا ہے تپش اِس اَلَم کو میرے وہ سمجھے کہ ہے وہ دِلفگار کون روتا ہے کہ جس سے آسماں بھی رو پڑا مہر و مہ کی آنکھ غم سے ہو گئی تاریک و تار مُفتری کہتے ہوئے اُن کو حیا آتی نہیں کیسے عَالِم ہیں کہ اُس عَالَم سے ہیں یہ برکنار غیر کیا جانے کہ دلبر سے ہمیں کیا جوڑ ہے وہ ہمارا ہو گیا اُس کے ہوئے ہم جاں نِثار مَیں کبھی آدم ؑ کبھی موسٰیؑ کبھی یعقوب ؑ ہوں نیز ابراہیم ؑ ہوں نسلیں ہیں میری بے شمار اِک شجر ہوں جس کو داؤدی صِفت کے پھل لگے مَیں ہوا داؤد ؑ اور جالوت ہے میرا شکار پر مسیحا بن کے مَیں بھی دیکھتا رُوئے صلیب گر نہ ہوتا نامِ احمدؐ جس پہ میرا سب مدار دشمنو! ہم اس کی رہ میں مر رہے ہیں ہر گھڑی کیا کرو گے تم ہماری نیستی کا اِنتظار

Category

Show more

Comments - 3